پشاور میں طالبات کو چادر کے بجائے برقع اوڑھنے کی ہدایت

پشاور میں طالبات کو چادر کے بجائے برقع اوڑھنے کی ہدایت
پشاور میں طالبات کو چادر کے بجائے برقع اوڑھنے کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں بیشتر زنانہ سکولوں کی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے طالبات کو چادر اور دوپٹے کی بجائے برقعوں میں آنے کی ہدایت کردی ہے۔ مقامی اخبار نئی بات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سکولوں میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں اور داخلی دروازوں پر خاردار تار اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں تاہم اب بعض سکولوں کو دھمکیاں ملنے کے بعد انتطامیہ نے طالبات کو چادر اور دوپٹے کی بجائے برقع میں آنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں سکولوں کی انتظامیہ نے والدین کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، پشاور کے سب سے بڑے زنانہ ہائر سکینڈری سکول بیگم شہاب الدین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پردہ اسلامی شعار ہے اور طالبات اس پر عملدرآمد کررہی ہیں ویسے طالبات پرپابندی نہیں ہے اگر کوئی چادر میں آنا چاہے یا برقع میں انتظامیہ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزید : پشاور