عمران خان کے بچوں نے چھٹیاں پاکستان میں گزارنے کیلئے انوکھی شرط عائد کر دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی پر ان کے بچوں کی ناراضگی معدوم ہونا شروع ہو گئی ہے اور دونوں بچوں نے آئندہ چھٹیاں پاکستان میں گزارنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا ٹی وی کے پروگرام حسب حال میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی پر عمران خان کے لندن میں مقیم دونوں بچے ناراض ہو گئے تھے تاہم اب ان کی ناراضگی کم ہو رہی ہے اور انہوں نے آئندہ چھٹیاں بھی پاکستان میں گزارنے کی حامی بھری ہے تاہم یہ شرط عائد کی ہے کہ ان کی پاکستان آمد کے موقع پر عمران خان کی نئی اہلیہ ریحام خان بنی گالہ میں موجود نہ ہوں تاہم اس شرط پر عمران خان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔