عمران خان نے ریحام خان کو انکار کر دیا

عمران خان نے ریحام خان کو انکار کر دیا
عمران خان نے ریحام خان کو انکار کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صحافی ریحام خان کی شادی کا چرچہ پوری دنیا میں ہوا اور لوگ یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ کیا ریحام خان شادی کے بعد بھی صحافتی کیرئیر جاری رکھیں گے یا نہیں؟ دنیا ٹی وی کے پروگرام حسب حال میں انکشاف کیا گیا کہ ریحام خان شادی کے بعد ایک نیوز چینل کو جوائن کر کے صحافتی کیرئیر کو جاری رکھنے کی خواہش رکھتی ہیں تاہم عمران خان نے انہیں آئندہ 6 ماہ کیلئے کسی بھی ٹی وی چینل میں نوکری کرنے سے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس عرصے تک کسی بھی سیاسی یا صحافتی سرگرمی میں حصہ نہ لیں .

مزید : ڈیلی بائیٹس