پاکستان میں یو ٹیوب کی بحالی کا امکان

پاکستان میں یو ٹیوب کی بحالی کا امکان
پاکستان میں یو ٹیوب کی بحالی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) ویڈیو شیئرنگ کی عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ ”یوٹیوب“ 25 فروری تک کھول دئیے جانے کا امکان ہے۔ مقامی اخبار جہان پاکستان کے مطابق آئی ٹی ماہرین کی مدد سے ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا ہے جو عوامی مذہبی جذبات مجروح کرنے والی ویڈیوز او ر قابل اعتراض کلپس کو روکنے کے لئے مددگار ہوگا۔ ویڈیوز کی نگرانی کے لئے سپیشل ٹیم کام کرے گی جس کا حتمی فیصلہ دو ہفتوں میں کرلیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ گوگل سے بھی باقاعدہ درخواست کی گئی ہے کہ متنازع فلم ”بلاک“ کرنے والے سافٹ ویئر متعارف کروائے لیکن گوگل کا کہنا ہے کہ سائبر کرائمز سے متعلق پاکستان میں قانون سازی کی مزید ضرورت ہے۔

مزید :

لاہور -