نجی ائیرلائن کا طیارہ 27 گھنٹے تاخیر کا شکار، 370 مسافر ’رُل ‘ گئے

نجی ائیرلائن کا طیارہ 27 گھنٹے تاخیر کا شکار، 370 مسافر ’رُل ‘ گئے
نجی ائیرلائن کا طیارہ 27 گھنٹے تاخیر کا شکار، 370 مسافر ’رُل ‘ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ اقبال ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کا طیارہ 27 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافر شدید پریشانی اور کوفت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی طیارے کی پرواز این ایل 729 نے گزشتہ روز سہ پہر تین بجے روانہ ہونا تھا جو 27 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہیں ہو سکی ہے جبکہ اس کی ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو تنہاءچھوڑ دیا گیا ہے اور ائیرلائن کی ہیلپ لائن بھی بند ہے۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ سے 370 مسافروں نے لاہور سے جدہ جانا تھا تاہم نجی ائیرلائن کے اقدام سے مسافر ابھی تک علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پھنسے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں