نئی دہلی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ایک بار پھر اکثریت ملنے کا امکان

نئی دہلی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ایک بار پھر اکثریت ...
نئی دہلی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ایک بار پھر اکثریت ملنے کا امکان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ایک بار پھر واضح اکثریت حاصل ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی پولنگ کے دوران نئی دہلی کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی پہلے، بی جے پی دوسرے اور کانگرس تیسرے نمبر پر رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کل 70 نشستوں میں 48 عام آدمی پارٹی، 20 بی جے پی جبکہ کانگرس کے نام صرف 2نشستیں رہیں۔ سرکاری نتائج کا اعلان 10 فروری کو کیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ انتخابات میں بھی عام پارٹی کو ہی اکثریت حاصل ہوئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں