گلگت بلتستان انتظامیہ کا نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

گلگت بلتستان انتظامیہ کا نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
گلگت بلتستان انتظامیہ کا نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

  

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان انتظامیہ نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کی صدارت میں عسکری حکام اور مقامی انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے گلگت بلتستان میں موجود تمام افغان باشندوں کو علاقہ بدر کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وہاں کی جیل میں موجود پھانسی کے قیدیوں کی سیکیورٹی فوری طور پر بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں