بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے والے ’رضوان قریشی‘ کا ایم کیو ایم سے تعلق نہیں: رابطہ کمیٹی

بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے والے ’رضوان قریشی‘ کا ایم کیو ایم سے تعلق ...
بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے والے ’رضوان قریشی‘ کا ایم کیو ایم سے تعلق نہیں: رابطہ کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے والے درندہ صفت انسان رضوان قریشی کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں دہشتگردوں ، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کیلئے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی ایسے عناصر کی حمایت کی جاتی ہے تاہم کوئی بھی مجرم ایم کیو ایم کی صفوں میں آکر خود کو کارکن ظاہر کر سکتا ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے رضوان قریشی کو بلدیہ چوک میں سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔