لاہور ہائی کورٹ :کرکٹر محمد آصف ،محمد عامر ،سلمان بٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ :کرکٹر محمد آصف ،محمد عامر ،سلمان بٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کے ...
لاہور ہائی کورٹ :کرکٹر محمد آصف ،محمد عامر ،سلمان بٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے درخواست دائر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (نامہ نگار خصوصی) کرکٹرمحمد آصف،محمد عامراورسلمان بٹ کے اثاثوں کی تحقیقات اورمعاملہ نیب کے سپرد کرانے کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔یہ درخواست مقامی وکیل اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میںموقف اختیارکیا گیا ہے کہ کرکٹرمحمد آصف،محمد عامراورسلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ بارے خود اعتراف جرم کیا۔ تینوں کرکٹرزنے غیرقانونی طریقے سے اثاثے بنائے اور ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہیں،ان کے اثاثے ضبط کرکے ریفرنس نیب کو بھجوایاجائے۔ رٹ میں کہاگیاہے کہ قصوروارہونے کے باعث ان کو سزا بھی ملی جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ تینوں کرکٹرز نے کرپشن کرکے اثاثے بنائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تینوں کرکٹرز کے اثاثوں کی تحقیقات کرائی جائیں اور گنہگار ہونے کی صورت میں تینوں کرکٹرز کی جائیداد ضبط کرنے اور ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور