خوش قسمت چرواہے کو قدرت نے سونے سے تول دیا

خوش قسمت چرواہے کو قدرت نے سونے سے تول دیا
خوش قسمت چرواہے کو قدرت نے سونے سے تول دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) عام طور پر تو چرواہوں کو گھاس، جھاڑیوں، پھولوں، کانٹوں یا چشموں سے ہی واسطہ پڑتا ہے مگر ایک چینی چرواہے کو بھیڑ بکریاں چراہتے ہوئے اچانک سونے کا ایک بہت بڑا ڈھیلا مل گیا جو کہ تقریباً آٹھ کلو گرام وزنی ہے اور اس کی مالیت کا اندازہ 250000 ڈالر (تقریباً اڑھائی کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔

خوش قسمت چرواہے بیرک ساوٹ کے ساتھ یہ حیرت انگیز واقعہ چین کے مغربی صوبے سنگ کیانگ میں پیش آیا جہاں وہ معمول کے مطابق اپنی بھیڑ بکریاں چرانے نکلا تھا۔ چینی میڈیا کے مطابق سونے کے ڈھیلے کی لمبائی 26Cmچوڑائی 18Cm اور موٹائی تقریباً 8Cm ہے۔

مزید پڑھیں:سائنس نے مرَدوں کا پول کھول دیا ،بیگمات کو خوفز دہ کر دیا

ایک مقامی جوہری زو زن پینگ کا کہنا ہے کہ چرواہے کو ملنے والا سونا قدرتی خام حالت میں ہے جس کی قیمت صاف کئے گئے بازار میں دستیاب سونے کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔

چرواہے کو یہ سونا صوبہ سنکیانگ کے آلتے نامی علاقے میں ملا ہے اور اتفاق کی بات کہ قدیم منگولین زبان میں آلتے کا مطلب سونا ہے۔ یہ علاقہ قدیم دور سے ہی قیمتی معدنیات اور خصوصاً سونے کی موجودگی کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے لیکن اتنی بڑی مقدار میں زمین پر پڑا ہوا سونا آج سے پہلے کسی کو نہیں ملا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس