سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی نے سندھ سے 13 نام شارٹ لسٹ کر لئے

سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی نے سندھ سے 13 نام شارٹ لسٹ کر لئے
سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی نے سندھ سے 13 نام شارٹ لسٹ کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے 105 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرنے کے بعد 13 امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاول ہاﺅس میں ہوا جس میں 55 امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے سربراہ امین فہیم آج بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تاہم آصف علی زرداری نے صوبہ سندھ سے 13 امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، ندیم حسین، فاروق ایچ نائیک اور ساجد بھانبھن ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں تاہم امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان،خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے امیدواروں کے انٹرویوز کل ہوں گے اور مزید امیدواروں کو سینیٹ انتخابات کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے 50 امیدواروں کے انٹرویوز کئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -