’ورلڈ کپ ہار کر واپس نہ آئیں‘، جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل نے ٹیم کو انتباہ کر دیا

’ورلڈ کپ ہار کر واپس نہ آئیں‘، جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل نے ٹیم کو انتباہ کر ...
’ورلڈ کپ ہار کر واپس نہ آئیں‘، جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل نے ٹیم کو انتباہ کر دیا

  

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل فکیلے بلولا نے ٹیم نے انتباہ کیا ہے کہ کھیل کے دوران دباؤ کا شکار نہ ہوں اور اس ورلڈ کپ میں ہر گز ہار کر گھر کو مت لوٹیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی روانگی کے موقع پر ہزاروں شائقین کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹیم کو مخاطب کر کے کہا کہ اس بار ورلڈ کپ میں ہمت کا مظاہرہ کرنا ہے کیونکہ ہم نیلسن منڈیلا کی باقیات میں سے ہیں اور جیتنا تو ہماری روایات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران ٹیم صرف بڑے سکور ہی کر کے مت دکھائے بلکہ ہمیں جیت کر دکھائے کیونکہ ان کا مقابلہ کرنے والی ٹیمیں بھی انسانوں پر ہی مبنی ہیں نہ کہ روبوٹس پر۔ انہوں نے ٹیم پر یہ بھی واضح کیا کہ وہ منتخب شدہ لوگوں میں شامل ہیں مگر اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ان کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ :کرکٹر محمد آصف ،محمد عامر ،سلمان بٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے درخواست دائر

مزید : کھیل