وہ تمام باتیں جو میاں بیوی ایک دوسرے سے چھپاتےہیں،سائنسدان منظر عام پرلے آئے

وہ تمام باتیں جو میاں بیوی ایک دوسرے سے چھپاتےہیں،سائنسدان منظر عام پرلے ...
وہ تمام باتیں جو میاں بیوی ایک دوسرے سے چھپاتےہیں،سائنسدان منظر عام پرلے آئے

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) جب دو محبت کرنے والے دل ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں تو ان کی شخصیات میں حائل پردے ہٹنا شروع ہوجاتے ہیں مگر ماہرین عمرانیات کا کہنا ہے کہ کچھ پردے ایسے ہیں جو کبھی بھی نہیں ہٹتے اور کچھ باتیں ایسی ہیں جو خواتین مردوں سے چھپاتی رہتی ہیں اورکچھ ایسی ہیں جو مرد خواتین سے چھپاتے ہیں۔ یہ خفیہ باتیں کیا ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وہ باتیں جو مر د اپنے ہمسفر سے چھپاکر رکھتے ہیں

٭ سابقہ معاشقے ایک ایسا موضوع ہے جس پر اول تو کوشش کی جاتی ہے کہ بات ہی نہ کی جائے اور اگر کبھی بات ہوجائے تو جھوٹ ہی بول دیا جائے۔ ویب سائٹ MyCelebrityFashion.co.uk کے مطابق 78فیصد خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ سابقہ معاشقے کا ذکر کرنا ان کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جبکہ تقریباً 38 فیصد مردوں کا بھی یہی خیال ہے۔

٭ مرد خواتین کے سامنے کبھی بھی یہ اعتراف نہیں کرتے کہ ان کا دل کبھی بھی گھر کے کام کرنے کی طرف مائل نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ جب ان کے ذمہ کوئی کام لگایاجائے تو وہ صاف انکار کرنے کی بجائے کام کو اتنے برے طریقے سے کرتے ہیں کہ خاتون کبھی دوبارہ ان کے ذمے کام لگائے ہی نہ۔

٭ شادی سے پہلے کی محبت کے دور میں خواتین یہ بھرپور کوشش کرتی ہیں کہ وہ کبھی بھی میک اپ اور بناﺅ سنگھار کے بغیر اپنے چاہنے والے کے سامنے نہ آئیں۔ ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 40 فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے اپنے محبوب کے سامنے ایک دفعہ بھی میک اپ کے بغیر نہیں آئیں تھیں۔

٭ مرد یہ بات بھی ہمیشہ خواتین سے چھپا کررکھتے ہیں کہ وہ شاپنگ کے دوران ان کے ساتھ سچ نہیں بولتے۔ جب خواتین کافی وقت لگا کر ایک لباس کا انتخاب کرتی ہیں اور مرد سے پوچھتی ہیں کہ وہ کیسا لگ رہا ہے تو اگر لباس اچھا نہ بھی ہو تو مرد آرام سے کہہ دیتا ہے کہ بہت اچھا لگ رہا ہے تا کہ اسے مزید شاپنگ پر وقت اور پیسہ برباد نہ کرنا پڑے۔

٭ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں دو 2364 خواتین میں سے پچاس فیصد سے زائد نے بتایا کہ جب وہ کسی جگہ کی سیر و سیاحت کے بعد گھر پہنچتی ہیں تو انہیں اپنے مرد زیادہ اچھے نہیں لگ رہے ہوتے لیکن وہ کبھی بھی اس بات کا اظہار نہیں کرتی ہیں۔

٭ اسی طرح ایک تحقیق میں 36 فیصد مردوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شریک حیات سے خفیہ طور پر اپنا بینک اکاﺅنٹ کھول رکھا ہے اور اپنی بچت کے بارے میں خاتون خانہ کو کبھی بھی صحیح معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

٭ خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کی مردانہ کارکردگی کے بارے میں چاہنے کے باوجود سچ نہیں بولتی ہیں اور ہمیشہ ایسی بات کرتی ہیں کہ جو اسے زبردست مردانگی کا احساس دلائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس