کمپنی نے سال کے بہترین ملازمین کے لیے انتہائی شرمناک انعام کا اعلان کردیا

کمپنی نے سال کے بہترین ملازمین کے لیے انتہائی شرمناک انعام کا اعلان کردیا
کمپنی نے سال کے بہترین ملازمین کے لیے انتہائی شرمناک انعام کا اعلان کردیا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بڑی بڑی کمپنیاں اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں رقم کی صورت میں بونس یا ترقی کی صورت میں انعام دیتی ہیں لیکن ایک چینی کمپنی نے سال کا بہترین ملازم قرار پانے والے کے لئے نہایت شرمناک انعام کا اعلان کردیا ہے۔

مزیدپڑھیں:فحش فلموں کے ازدواجی زندگی پر خوفناک اثرات تحقیق میں سامنے آگئے

 ٹیکنالوجی کمپنی Qihoo360 نے اعلان کیا ہے کہ اس سال جس ملازم کی کارکردگی اول پوزیشن حاصل کرے گی اسے چین کی مشہور فحش اداکارہ جولیا کے ساتھ ایک رات گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ جولیا کا شمار چین کی بدنام ترین فنکاراﺅں میں ہوتا ہے جو متعدد حیا سوز فلموں میں کام کرچکی ہیں اور ان کی بے حیائی پر مبنی فلموں کو چین کے علاوہ ویتنام اور کوریا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اگرچہ ملازمین کو یہ پیشکش بھی کی گئی تھی کہ وہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کی سیاحت کو چلے جائیں یا ایک کار تحفے میں حاصل کرلیں لیکن ملازمین کی اکثریت نے جولیا کے ساتھ وقت گزارنے کو ہی بہترین انعام قرار دیا ۔

 چین میں نئے سال کا آغاز 19 فروری کو ہوگا اور توقع کی جارہی ہے کہ فروری کے اختتام سے پہلے ہی بہترین ملازم قرار پانے والے شخص کو طے کئے گئے انعام سے نواز دیا جائے گا۔چینی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی یا اداکارہ جولیا دونوں کی طرف سے اس اعلان کی کوئی تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس