بیلٹ باکس ہر کنٹینر سے بڑا ہے، ایاز صادق قوم کے ووٹ سے منتخب ہوئے: پرویز رشید

بیلٹ باکس ہر کنٹینر سے بڑا ہے، ایاز صادق قوم کے ووٹ سے منتخب ہوئے: پرویز رشید
بیلٹ باکس ہر کنٹینر سے بڑا ہے، ایاز صادق قوم کے ووٹ سے منتخب ہوئے: پرویز رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بیلٹ باکس ہر کنٹینر سے بڑا ہے اور اس کے فیصلے بھی بڑے ہیں، ایاز صادق قوم کے ووٹ سے منتخب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کا وہی رول ہے جو بے روزگاروں کا ہوتا ہے، ان کی قیادت میں انجمن بیروزگاراں اکٹھی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کنٹینر کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خود کو بیلٹ باکس سے بھاری تصور کرے ، بیلٹ باکس ہر کنٹینر سے بڑا ہے اور اس کے فیصلے بھی بڑے ہیں۔ سردار ایاز صادق عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے اور سپیکر منتخب ہوئے۔پرویز مشرف کاوہی رول ہے جو بیروزگاروں کا ہوتا ہے۔پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی دوسری اننگز بھی پہلی اننگ کی طرح ناکام ہوگی۔

مزید : قومی /اہم خبریں