انتہائی تشویشناک خبر آگئی، وہ ہتھیار جو اب تک دنیا میں کسی کے پاس نہیں بھارت نے حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا

انتہائی تشویشناک خبر آگئی، وہ ہتھیار جو اب تک دنیا میں کسی کے پاس نہیں بھارت ...
انتہائی تشویشناک خبر آگئی، وہ ہتھیار جو اب تک دنیا میں کسی کے پاس نہیں بھارت نے حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کا جنگی جنون خطے میں طاقت کے عدم توازن کا باعث بنتا ہے جس کے باعث دیگر ممالک کو بھی مجبوراً بھارت کی شروع کی ہوئی ہتھیاروں کی اس دوڑ میں شامل ہونا پڑتا ہے۔ اب خطے کا تھانیدار بننے کے خبط میں مبتلا بھارت نے اپنے فضائی بیڑے میں سپرسانک ایئرلانچڈ کروز میزائل ”براہموس2“ شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میزائل روس اور بھارت کی مشترکہ کمپنی براہموس ایروسپیس تیار کر رہی ہے اور رواں سال اس کا تجربہ کیا جائے گا لیکن بھارت سرکار نے اس کی خریداری کے لیے پہلے ہی سے آرڈر دے دیا ہے۔ یہ میزائل ملنے کے بعد بھارتی فضائیہ دنیا کی پہلی فضائی فوج بن جائے گی جس کے بیڑے میں جدید ترین سپرسانک کروز میزائل شامل ہو گا۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق براہموس ایروسپیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھیر کمار مشرا نے بھارتی حکومت کی طرف سے آرڈر دیئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ میزائل فضاء سے داغا جا سکے گا اور اسے سخوئی30ایم کے آئی(Sukhoi-30 MKI) جنگی طیارے میں نصب کیا جائے گا۔ اس میزائل کا زمین سے لانچ کیا جانے والا ورژن ”براہموس 1“اس وقت بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہے۔ یہ دنیا کا سب سے وزنی میزائل ہو گا جو ایس یو 30جنگی طیارے میں نصب کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایس یو 30میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی اور اسے اس کا وزن برداشت کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے چلنے والے اس میزائل براہموس 2کی رفتار 8ہزار430کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ایروسپیس کمپنی کے بانی شیواتھانو پلائی کا کہنا ہے کہ ”یہ میزائل جنگ کا پانسہ پلٹ کر اسے جیت سے ہمکنار کرنے کی تمام تر صلاحیتوں سے مالامال ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -