افغان فورسز سے جھڑپ کے بعد پاکستان بھاگ کر آنے والے داعش کے چاروں گرفتار دہشتگرد افغان حکام کے سپرد
خیبر ایجنسی(آن لائن)سیکیورٹی اداروں نےخیبر ایجنسی میں داعش سے تعلق رکھنے والے گرفتار 4 دہشت گرد وں کو میڈیا کے سامنے پیش کر نے کے بعد
پاک افغان بارڈرطورخم پر افغان حکام کے حوالے کر دیا ،چاروں گرفتار دہشت گردافغان سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں زخمی ہو نے کے بعد غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے تاہم خفیہ ادراوں کی بروقت اطلاع پر انھیں گرفتار کیا گیا ۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز محمد نے لنڈی کوتل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ داعش کے گرفتار ہونے والے چاروں دہشت گردوں کا تعلق افغان صوبے ننگر ہار سے ہے ،جن میں جاوید خان ولد محمد عمر،نعمت اللہ عرف حامداللہ ولد عین اللہ ،المین ولد اللہ نظر اورصفی اللہ عرف خان بابا ولد عین اللہ شامل ہیں۔ پولیٹکل انتظامیہ لنڈی کوتل کے مطابق یہ مبینہ دہشت گرد پاک افغان بارڈر طورخم سے ملحقہ علاقےمیں افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں زخمی ہو گئے تھے اور زخمی حالت میں پاک افغان بارڈر طورخم کراس کر کے پاکستان میں داخل ہو گئے تھے لیکن خفیہ اداروں کی بروقت اطلاع پر کارروائی کر تے ہو ئے انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیاز محمد کا کہنا تھا کہ چاروں دہشت گردوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ڈی پورٹ کر کےافغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ ان پر مقدمہ چلایا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستانی فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بلاتفریق کاروائیاں کرتے رہینگے اور پاک افغان بارڈر طورخم پر بارڈر منیجمنٹ کی مضبوطی ایک مثبت قدم ہےجبکہ غیر قانونی آمدورفت کو مکمل طورپر بند کرانا اشد ضروری ہے۔

