آسٹریلیا، مرکزی شرح سود کو کم سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

آسٹریلیا، مرکزی شرح سود کو کم سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں مرکزی شرح سود کو کم سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی رواں سال کے پہلے اجلاس کے بعد ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے گورنر فلپ لوئی نے کہا کہ ملک میں افراط زر کی شرح نرم پالیسی ریٹ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی شرح سود کو 1.50 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔ آسٹریلیا میں نان مائننگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے اگست 2016ء کے بعد سے شرح سود میں کمی یا بیشی نہیں کی گئی ہے۔

بینک نے کہاکہ موجودہ مالیاتی پالیسی معاشی ترقی کو سہارا دے رہی ہے تاہم قرضوں کا حجم زیادہ ہے اور گھریلو آمدنی میں آہستگی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...