خواجہ خاور رشید نے لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

خواجہ خاور رشید نے لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور وہ لاہور چیمبر کے صدر کی واپسی تک فرائض تک سرانجام دیں گے۔ خواجہ خاور رشید لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی ، سٹینڈنگ کمیٹیوں سمیت بہت سے اہم فورمز پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ خواجہ خاور رشید نے دنیا کے بہت سے ممالک کے تجارتی دورے کیے اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...