جنوبی 2018: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی

جنوبی 2018: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی

کراچی(اکنامک رپورٹر) جنوری 2018ء کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کے ذریعے مختلف کمپنیوں کے 25.702 ملین ڈالر مالیت کے حصص خریدے ہیں۔ منگل کو نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ رواں سال 2018ء کے پہلے ماہ جنوری کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری گذشتہ 46 ماہ میں کی جانے والی سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ہے۔جنوری 2017ء کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 6.628 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2017ء کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 487.114 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے تھے۔سٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے ملک میں اقتصادی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید : کامرس