5سال کے دورن کوکنگ آئل کی برآمدات میں 298 فیصد اضافہ ہوا

5سال کے دورن کوکنگ آئل کی برآمدات میں 298 فیصد اضافہ ہوا

فیصل آباد (آن لائن)گذشتہ 5سال کے دوران کوکنگ آئل کی ملکی برآمدات میں 298 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور کوکنگ آئل کی درآمد میں 1لاکھ 26 ہزار 156 میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل اور اس کی مصنوعات تیار کرنے والی تنظیم ’’پی ای او سی‘‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2013ء کے دوران کوکنگ آئل کی درآمدات 42 ہزار 346 میٹرک ٹن تھیں جو سال 2014ء میں 1لاکھ 2 ہزار 461 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔اسی طرح سال 2015ء4 کے دوران کوکنگ آئل کی درآمدات کا حجم مزید اضافہ سے ایک لاکھ 55 ہزار 588 میٹرک ٹن جبکہ سال 2016 کے دوران ایک لاکھ 56 ہزار 690 میٹرک ٹن اور سال 2017ء4 کے دوران ایک لاکھ 68 ہزار 502 میٹرک ٹن تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 5سال کے دوران کوکنگ آئل کی ملکی برآمدات میں 297.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا بنیادی سبب کوکنگ آئل کی طلب میں ہونے والا اضافہ ہے۔

مزید : کامرس