کاروں کی پیداوار 2لاکھ یونٹس سالانہ سے تجاوز کر گئی ، پاما

کاروں کی پیداوار 2لاکھ یونٹس سالانہ سے تجاوز کر گئی ، پاما

 لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان آٹو موٹیو ایسوسی ایشن (پاما) نے کہا ہے کہ ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی پیداوار 2 لاکھ یونٹس سالانہ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیاں تیار کرنے والی عالمی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری سے پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے،1996ء کے مقابلہ میں کاروں کی مقامی پیداوار میں 566 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔منگل کو پاکستان آٹو موٹیو ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ 1996ء کے دوران ملک میں 30 ہزار کاریں تیار کی گئی تھیں جن کی پیداوار میں مسلسل اضافہ کا رجحان رہا۔گزشتہ سال 2007ء کاروں کی پیداوار کے حوالے سے بہترین سال تھا جب مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی پیداوار 1لاکھ 76 ہزار یونٹس کی ریکارڈ سطح تک بلند ہو گئی تاہم گاڑیوں کی طلب میں اضافہ اور شعبہ میں کی جانے والی اضافی سرمایہ کاری سے پیداوار میں اضافہ سے کاروں کی پیداوار سالانہ 2 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق نئی آٹو پالیسی کے تحت شعبہ میں نئی کمپنیوں کی شمولیت سے گاڑیوں کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس وقت شعبہ سے 20 لاکھ افراد کا بلاواسطہ یا بالواسطہ روزگار منسلک ہے اور نئی کمپنیوں کی شمولیت سے روزگار کی فراہمی میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...