صاف پانی پروگرام کے تحت آگاہی سیمنار کا انعقاد

صاف پانی پروگرام کے تحت آگاہی سیمنار کا انعقاد

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ نے صاف پانی پروگرام کے تحت دو روزہ پری کوالیفکیشن راؤنڈ تھری کیلئے آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا ۔ سیمنار کا مقصد انٹرنیشنل اور نیشنل بیڈرز کو پری کوالیفکیشن راؤنڈ میں حصہ لینے کیلئے کمپنی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔پنجاب صاف پانی کمپنی نے اربوں روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے کیلئے پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے رہائشیوں کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے نجی کمپنیوں سے پر ی کوالیفکیشن میں حصہ لینے کیلئے درخواستیں مانگ لی ہیں تاکہ ان کی پری کوالیفیکشن کیلئے بہتر مقابلہ کرایا جاسکے ۔ اس مقصد کے تحت صاف پانی کمپنی نارتھ نے پری کوالیفکیشن کیلئے کنٹریکٹر ز اور بیڈرز کیلئے آگاہی سیمنار منعقد کیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب صاف پانی پرگرام ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کا مقصد صاف پانی پروگرام کے تحت بین الاقوامی معیار پر دیہی اور پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صاف پانی کمپنی نارتھ کو ذمہ داریاں سونپنا ہے۔سیمنار سے متعلق پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمر ملک نے میڈیا کو صاف پانی پروگرام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صاف پانی پروگرام کا مقصد حکومت پنجاب کے منڈیٹ کے مطابق صاف پانی پروگرام کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا پانی انسانی صحت کیلئے بنیادی ضرورت ہے اور صاف پانی کمپنی لوگوں کوپینے کا صاف پانی مہیا کر کے ان کو صحت مند انسان بنانا چاہتی ہے۔گندے پانی سے بہت سی بیماریاں لاحق ہونے کی وجہ سے خواتین ، بچے اور عوام الناس آئے روز بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صاف پانی کمپنی صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کیلئے صاف پانی پروگرام منصوبے پر کام کررہی ہے اور جلد ہی اس منصوبے کو تکمیل کرنے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں گے۔ سیمنار میں پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمر ملک، چیف ٹیکنیکل آفیسر ریحان یوسف، جی ایم پراجیکٹ اینڈ سروسز اسد صابر نقوی ، چیف پرکیورمنٹ آفیسر شاہد سلیم اور کمپنی کے دیگر عہدادارن نے شرکت کی۔ سیمنار میں نجی کمپنیز کے بیڈرز اور کنٹریکٹر کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔پری کوالیفکیشن میں حصہ لینے کیلئے پنجاب صاف پانی پرگرام راؤنڈ تھری کیلئے 16 فروری تک فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اور اس کی تفصیلات پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...