زیورات کی صنعتی ترقی سے برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے،ناصر مرزا

زیورات کی صنعتی ترقی سے برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے،ناصر مرزا

راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدر ناصر مرزا نے کہا ہے کہ قیمتی پتھر اور زیورات کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ملک میں قیمتی پتھر اور جیولری کی تراش خراش، پالش اور کوالٹی جانچنے کے لیے جدید لیبارٹریاں قائم کی جائیں مقامی صنعت خاص طور پر ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینے کے لیے حکومت ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں چھوٹ اورمراعات دے مقامی مارکیٹ میں جیم اینڈ جیولری نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائمقام صدر ناصر مرزا نے کہا کہ مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بیرون ملک نمائشوں میں زیورات کے سٹالز کے لیے راولپنڈی چیمبر اپنی معاونت اور تعاون جاری رکھے گا ۔

اس موقع پر نائب صدر خالد فاروق قاضی، مجلس عاملہ کے اراکین، چیمبر ممبران اور تاجر وں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...