شمسی توانائی کی مدد سے سولر پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے،این ایچ زبیری

شمسی توانائی کی مدد سے سولر پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے،این ایچ ...

اسلام آباد(آن لائن) سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی کے بل میں 50 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ 50 تا 60 ہزار روپے کے اخراجات سے شمسی توانائی کی مدد سے سولر پینلز کے ذریعے بجلی پیدا کرکے رات کے اوقات میں 4 تا 6 گھنٹے تک 4 پنکھے اور 8 لائٹس جلائی جا سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو این ایچ زبیری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں سولر پینلز کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے کیونکہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرکے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 تا 60 ہزار روپے کے اخراجات سے 150 واٹ کے 4سولر پینلز کی تنصیب کی جا سکتی ہے جو دن کے اوقات میں مفت بجلی فراہم کرتے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں بھی ان کی مدد سے 4 پنکھے اور 8 لائٹس جلائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی تنصیب پر اٹھنے والے اخراجات بل کی بچت کی مد میں تین تا ساڑھے 3سال کے دوران واپس وصول ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولرل پینل تیار کرنے والی عالمی کمپنیاں 15 تا 25 سال تک کی وارنٹی دیتی ہیں۔ اس طرح صارفین ایک مرتبہ اخراجات کے بعد 15,20سال تک مفت بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...