ہائی ٹیک لبریکنٹس زیک آئل کی برانچ کا افتتاح

ہائی ٹیک لبریکنٹس زیک آئل کی برانچ کا افتتاح

لاہور(بزنس رپورٹر) ہائی ٹیک لبریکنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ زیک آئل نے گلشن راوی میں تیسرے ون سٹاپ ایکسپریس سنٹر کا آغاز کر دیا جس کی تعارفی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ہائی ٹیک لبریکنٹس کے چیئرمین شوکت حسن تھے جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو حسن طاہر، ڈائریکٹر طاہر اعظم، علی حسن اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر ہائی ٹیک کے چیئرمین شوکت حسن نے میڈیا کو بتایا کہ ون سٹاپ ایکسپریس سنٹر آپ کی ہر طرح کی گاڑیوں کو تیل بدلی کے حوالے سے دنیا کی بہترین مصنوعات اور خدمات ایک ہی چھت تلے اعلیٰ ہنرمند افراد ی قوت کے ذریعے فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک لبریکنٹس اپنے اس آپریشن کو مرحلہ وار پورے ملک میں وسیع کر دے گاجس طرح ہمارے ملک میں تیزی سے گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ان گاڑیوں کو رواں دواں اور دیرپا کارکردگی یقینی بنانے کے لئے معیاری انجن آئل اور سروسز بھی موجود ہوں جس کے لئے بہتر سے بہتر اور کوئی نہیں ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...