ساتھ مالی تعاون کو فروغ دے گا

ساتھ مالی تعاون کو فروغ دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آن لائن)ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک(اے آئی آئی بی) ہانگ کانگ کے خصوصی ریجن کے ساتھ بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کے تحت تعاون کو فروغ دے گا۔ ہانگ کا نگ بین الاقوامی کاروبار کا بڑ ا مرکز ہے اور یہاں اے آئی آئی بی کے لیے بڑے وسیع موقع موجود ہیں جہاں وہ سرمایہ کاری ، انشورنس، اکاؤنٹنگ، قانونی خدمات اور ثالثی کے شعبے میں کام کرسکتا ہے،یہ بات بنک کے صدر جن لی کن نے یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بنک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور آپریشن انتظام میں وسیع تجربے کا حامل ہے۔
اس لیے ہم ہانگ کانگ کے حکام ، مالیاتی اداروں ، متعلقہ ایجنسیوں اور کاروباری کمپنیوں کیساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔ ہم ایشیا اور عالمی معیشت کی توسیع میں بھی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس سیمینار کا اہتمام بیلٹ اینڈ روڈ جنرل چیمبر آف کامرس نے کیا تھا۔ جس میں مین لینڈ چین اور ہانگ کانگ کی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اور اس منصوبے کے حوالے سے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڑینگ ڈی جیانگ اور ہانگ کانگ خصوصی ریجن کے چیف ایگزیکٹو لیم چینگ بھی خصوصی طور پر سیمینار میں شریک ہوئے

مزید :

کامرس -