بھارت:ایک سال میں پیاز کے نرخ 400 فیصد بڑھ گئے
نئی دہلی (یوا ین پی) بھارت نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران ملک کی بڑی ہول سیل مارکیٹوں میں پیاز کے نرخوں میں 400 فیصد تک اضافہ ہوا۔ پیاز کی بڑی ہول سیل مارکیٹیں لاسل ،پمپل اور بنگلور میں ہیں،وزارت زراعت کے ذرائع کے مطابق ان ہول سیل مارکیٹوں میں پیاز مہنگی ہونے کے باعث کاروبار میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی،ملک کے دیگر علاقوں میں پیاز کی قیمتوں میں گزشتہ 6 ماہ میں 30 تا 40 روپے فی کلو اضافہ ہواجبکہ چھوٹے بازاروں میں پیاز کی قیمتوں میں معمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال پیاز کی مجموعی پیداوار 21.4 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال 22.4ملین ٹن رہی تھی،وزارت زراعت کے مطابق طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔