ساجد حسن کا اپنے ڈاکٹر دوست کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان

ساجد حسن کا اپنے ڈاکٹر دوست کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان
ساجد حسن کا اپنے ڈاکٹر دوست کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار ساجد حسن ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے کے بعد سر میں زخم ہوجانے سے شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے سر پر گہرے زخم بن چکے ہیں۔ ساجد حسن نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام کے ذریعے عوام کو اپنی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دوست جو ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن تھے گزشتہ 9 سال سے اصرار کررہے تھے کہ مجھ سے بالوں کی پیوند کاری کروا لیں لیکن میں انکار کرتا رہا اور بالآخر میں نے 2 ماہ قبل حامی بھر لی اور اپنے دوست ڈاکٹر کے ہاتھوں بالوں کی سرجری کروالی۔ساجد حسن نے بتایا کہ سرجری کے دوسرے دن ہی میری طبیعت خراب ہوگئی اور پھر 15 دن تک مجھے ہوش نہ رہا، میں نے اپنے سرجن سے بات کی تو وہ مجھے تسلیاں دیتے رہے۔

ہیئرٹرانسپلانٹ میں لاپرواہی کے باعث میرے سر میں زخم ہوگئے جو کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے جارہے ہیں، ایک ماہ سے میں اور میرا خاندان کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ساجد حسن نے اپنے دوست کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے انکار کردیا ہے.

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...