بھارت میں لوگ اداکاری کو آسان کام سمجھتے ہیں، منوج باجپائی

بھارت میں لوگ اداکاری کو آسان کام سمجھتے ہیں، منوج باجپائی

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ اداکاری دنیا میں سب سے مشکل ترین چیز ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ بھارت میں لوگ اداکاری کو سب سے آسان کام سمجھتے ہیں، فلموں میں مختلف روپ اور حلیوں میں نظر آنا جسمانی طور پر بہت تکلیف دہ کام ہے جس سے اداکار ذہنی طور پر تھک جاتا ہے اور ہم اداکار خبطی یا دیوانے ہوتے ہیں اور اداکاری میں کسی کے درد اور مشکل کو محسوس کرنا آسان نہیں یہی وجہ ہے کہ اداکاری دنیا میں سب سے مشکل ترین چیز ہے۔ اداکار منوج باجپائی فلم ’’عیاری ‘‘ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

جبکہ فلم میں رکول پریت سنگھ ، نصیرالدین شاہ ، انوپم کھیر، پوجا چوپڑا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم 16 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...