فلم ’’سکائی سکریپر‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم ’’سکائی سکریپر‘‘ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ فلم ’’سکائی سکریپر‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روسن مارشل تُھربر کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’’سکائی سکریپر‘‘ کا 45 سیکنڈ کے دورانیہ پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار ڈیوین جانسن ایف بی آئی ریسکیو ٹیم کے سابق لیڈرکا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کی فیملی 240 منزلہ عمارت میں پھنس جاتی ہے۔

جسے دہشت گردوں نے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہوتا ہے اور ڈیوین جانسن اپنی فیملی کو بچانے کے لئے 240 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگاتے ہیں۔ فلم میں نیو کیمپ بیل ،پبلو شریبر اور چن ہان بھی شامل ہیں، فلم کی عکسبندی چین میں کی گئی ہے، فلم رواں سال 23 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...