لوگوں کا ہجوم ، فلم’’ کنگناں‘‘کی شوٹنگ کینسل

لوگوں کا ہجوم ، فلم’’ کنگناں‘‘کی شوٹنگ کینسل

لاہور(فلم رپورٹر)لوگوں کے ہجوم نے فلم کی شوٹنگ کینسل کرادی.تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی فلم’’ککنگناں’’ کی شوٹنگ گزشتہ روز مقبرہ جہانگیر پر ہورہی تھی جہاں سیر کی غرض سے آئے ہوئے لوگوں کا جم غفیر موجود تھا ،جیسے ہی شوٹنگ شروع ہوتی لوگ وہاں جمع ہوجاتے جس سے فنکاروں سمیت پوری ٹیم پریشانی کا شکار تھی .اس موقع پر سمیع خان اور عروہ حسین پر بارش کے مناظرعکسبندکئے جارہے تھے. اس موقع پر ٹیم ممبران کے منع بار بار لوگوں کو وہاں سے بھیجنے کی کوشش کرتے رہے لیکن سیکنڑوں لوگوں کی موجودگی میں کام کرنے میں سب کو دشواری پیش آرہی تھی۔

جس پر ڈائریکٹر نے شوٹنگ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا.

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...