شردھا کپور فلم ’’بتی گل میٹرچالو‘‘ کی ہیروئن منتخب

شردھا کپور فلم ’’بتی گل میٹرچالو‘‘ کی ہیروئن منتخب

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’بتی گل میٹرچالو‘‘ میں شردھا کپور کے نام کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے، فلم میں شردھا نارتھ انڈین لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو ‘‘ میں شاہد کپور کے ساتھ شردھا کپور جلوہ گر ہوں گی جن کے نام کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا گیاہے۔ فلم کی کہانی ملک میں بجلی کے بحران پر مبنی ہے۔ جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ غریب شخص کس طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بل ادا کرتے ہیں۔ فلم ساز شیری نارائن سنگھ ہیں۔ فلم کی عکسبندی رواں ماہ شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...