فلم’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ راحت فتح علی خاں کا گیت ہٹ

فلم’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ راحت فتح علی خاں کا گیت ہٹ
فلم’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ راحت فتح علی خاں کا گیت ہٹ

لاہور (فلم رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خاں کی آواز میں بالی وڈ کا نیا فلمی نغمہ پیش کردیاگیا جو فلم’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ کا ہے۔' اشتہار' کے عنوان سے یہ گیت اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکاردلجیت سنگھ پر عکسبند کیاگیاہے۔یہ نغمہ راحت فتح علی خان نے گلوکارہ دیوانی بنوشالی کے ساتھ ریکارڈ کروایاہے۔’’ویلکم ٹو نیویارک ‘‘کا یہ گیت ریلیز ہوتے ہی بے حد مقبول ہورہاہے۔

میوزک کے امتزاج اور راحت کی آواز کے باعث اس گیت کو انٹرنیٹ پر مقبولیت مل رہی ہے۔ 'ویلکم ٹو نیویارک' کا ٹریلرگزشتہ ہفتے پیش کیاگیاہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...