سلمان خان کی 2کروڑ کی پیشکش گھوڑے کے مالک نے ٹھکرادی

سلمان خان کی 2کروڑ کی پیشکش گھوڑے کے مالک نے ٹھکرادی
سلمان خان کی 2کروڑ کی پیشکش گھوڑے کے مالک نے ٹھکرادی

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ میں سلمان خان اگر کسی کو کوئی پیشکش کردیں تو اسے ٹھکرانے کی ہمت کسی میں بھی نہیں ہوتی لیکن ایک شخص نے ان کی 2 کروڑ روپے کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد کے سراج خان پٹھان کے پاس ایک سفید رنگ کا نہایت خوبصورت گھوڑا ہے۔ سقاب نامی اس گھوڑے کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے۔ سراج خان کو اس گھوڑے کے بدلے بڑی بڑی پیشکشیں ہوئی لیکن انہوں نے کوئی پیشکش قبول نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا دل بھی سفید رنگ کے خوبصورت گھوڑے پر آگیا۔ سلمان خان نے اپنے ایجنٹ کے ذریعے سراج خان سے رابطہ کیا اور پیشکش کی کہ وہ 2 کروڑ روپے کے بدلے سقاب انہیں بیچ دے لیکن سراج نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔کہا جاتا ہے کہ سقاب کو سراج خان نے راجستھان میں ایک میلے سے ساڑھے 14 لاکھ روپے میں خریدا تھا، یہ کوئی عام گھوڑا نہیں کیونکہ اس نسل کے گھوڑے صرف امریکا اور کینیڈا میں ہی پائے جاتے ہیں، 43 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والے اس گھوڑے نے لگاتار 19 مقابلے جیت رکھے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سلمان خان اس بیش قیمت اور خوبصورت گھوڑے کو اپنے اصطبل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...