سٹیج ڈرامہ’’ننھی پری‘‘12فروری کو پیش کیاجائیگا

سٹیج ڈرامہ’’ننھی پری‘‘12فروری کو پیش کیاجائیگا

لاہور( فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی سٹیج ڈرامہ’’ننھی پری‘‘ پیش کرے گا۔ڈرامہ 12فروری کو پلاک میں ہو گا۔ اس ڈرامے میں بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات اور معاشرے کا رول اہم موضع ہو گا۔اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ معصوم کو بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔ درندہ صفت انسان ہمارے معاشرہ کا چہرہ بگاڑ رہے ہیں۔ہم سب کو مل کر ایسے عناصر کا قلع قمع کرنا ہو گا۔اس ڈرامہ کا سب سے اہم مقصد یہی ہے کہ بچوں کو اپنے بچاؤ کیلئے خصوصی تدابیر اورتربیت فراہم کرنا ہے کہ کسی اجنبی شخص سے گھر،سکول اور دکان سے چیز لے کر نہیں کھانی اور نہ اس کے ساتھ جانا ہے۔اس سٹیج ڈرامے کودیکھنے کیلئے خصوصی طور سکولز کے بچوں کو دعوت دی گئی ہے جن کو آسانی سے انسان نما درندے اپناشکار بنالتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...