جاناں ملک نے اپنے پالتو کتے کی بھی سالگرہ مناڈالی

جاناں ملک نے اپنے پالتو کتے کی بھی سالگرہ مناڈالی

لاہور(فلم رپورٹر)انسانوں کی سالگرہ تو سبھی مناتے ہیں لیکن اب جانوروں کی سالگرہ بھی منائی جانے لگی ہے۔جی ہاں یہ انوکھا کام ملک کی معروف اداکارہ جاناں ملک نے کیا ہے جنہوں نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ دھوم دھام منائی جس کے لئے جہاں بہت سے مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا وہیں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ کتے کو بھی خوب سجایا گیا اور اس کے سر پر برتھ ڈے کیپ بھی پہنائی گئی۔واضح رہے کہ جاناں ملک کے پاس کئی سالوں سے نایاب نسل کا کتا ہے اور اس کی دیکھ بھال وہ انسانوں کی طرح ہی کرتی ہیں جس کا اندازہ اس سالگرہ سے ہی لگایا جاسکتا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...