ماریہ واسطی کی ڈرامہ سیریل ’’نیک پروین‘ ‘کی ریکارڈنگ

ماریہ واسطی کی ڈرامہ سیریل ’’نیک پروین‘ ‘کی ریکارڈنگ
ماریہ واسطی کی ڈرامہ سیریل ’’نیک پروین‘ ‘کی ریکارڈنگ

لاہور(فلم رپورٹر)نئی ڈرامہ سیریل ’’نیک پروین‘ ‘کی ریکارڈنگ جاری ہے جس کے ہدایت کار وقار احمد ہیں۔ ’نیک پروین‘ ہمارے معاشرے کی دقیانوسی سوچ اور دْہرے معیار کی عکاسی ہے۔ڈرامے کی کہانی ایک خوب صورت کالج گرل پروین کے گرد گھومتی ہے۔ پروین کا تعلق ایک مڈل کلاس گھرانے سے ہے جہاں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ شادی کی عمر کو پہنچتے ہی لڑکیوں کی شادی کردی جائے۔اس کے خاندانی پس منظر کا حال یہ ہے کہ یہاں مردوں اور لڑکوں سے لڑکیوں کا بات کرنا بھی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ادھر معاشرے کا دوہرامعیار اس انداز میں دکھایا گیا ہے کہ پروین جیسی سیدھی سادھی اور خاندانی روایات کی پاسدار لڑکیوں کو ’دقیانوسی‘ خیالات رکھنے والی اور منہ پھٹ لڑکیوں کو ’بولڈ‘ اور بہادر کہا جاتا ہے۔

اسی تفریق کا نام ’’نیک پروین‘ ‘ہے۔’ ’نیک پروین ‘‘سعدیہ اختر کی تحریر ہے اور دیگر کاسٹ میں وہاج خان، عاصمہ سیف، شہریار زیدی اور عمران اسلم شامل ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...