گوتم روڈ اور پنکھوری شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی ٹی وی اور فلم اداکار گوتم روڈ اور ٹی وی اداکارہ پنکھوری اوستھے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم اداکار گوتم روڈ اور ٹی وی اداکارہ پنکھوری اوستھے راجستھان کے شہر الوار میں تیجارا فورٹ پیلس میں گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
دونوں اداکار 2015 ء میں ٹی وی سیریل سوریاپترا کرن کی عکسبندی کے دوران ملے اور پھر گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں نے منگنی کی۔