اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ کی الہ آباد میں سپیشل سکریننگ کی تقریب

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ کی الہ آباد میں سپیشل سکریننگ کی تقریب
اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ کی الہ آباد میں سپیشل سکریننگ کی تقریب

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ کی بھارتی شہر الہآباد میں سپیشل سکریننگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گجرات کے وزیر اعلی ویجے روپانی نے شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ کی سپیشل سکریننگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی وڈ شخصیات کنگنا رناوت، نیتش تیواری ، ایشوانی لیئر تیواری، شوجیت سرکار ، سنسر بورڈ کے چیف پرسون جوشی اور گجرات کے وزیر اعلی ویجے روپانی نے شرکت کی ۔

اکشے کمار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وزیر اعلی گجرات کے ساتھ بنائی گئی تصویر بھی شئیر کی ۔ فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار ، سونم کپور اور رادھیکا آپتے شامل ہیں ۔ فلم 9فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...