فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ، کرینہ کپور

فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ، کرینہ کپور

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ کی کہانی لڑکے اور لڑکی کے درمیان روایتی محبت پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر مبنی فلم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ ’’فلم ویر دی ویڈنگ‘‘ روایتی محبت کی کہانی پر مبنی فلم نہیں ہے، میں ایسی بہت سی فلموں میں کام کر چکی ہوں لہٰذا میں نے سوچا کہ کچھ مختلف ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بجٹ پر مبنی فلم کی پروڈیوسرز ریا کپور اور ایکتا کپور ہیں اور میرا خیال ہے کہ لوگوں کی فلم پسند آئے گی۔ فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ سونم کپور اور رادھیکا اپتے شامل ہیں۔

فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...