فلم ’’ایلا ‘‘میں کاجول کیساتھ کام کیلئے بے چین ہوں،نیہا دھوپیا

فلم ’’ایلا ‘‘میں کاجول کیساتھ کام کیلئے بے چین ہوں،نیہا دھوپیا
فلم ’’ایلا ‘‘میں کاجول کیساتھ کام کیلئے بے چین ہوں،نیہا دھوپیا

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہوہ فلم ’’ایلا‘‘ میں اداکارہ کاجول کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے چین ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا نے ہدایتکار پرادیپ سرکار فلم ’’ایلا ‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرادیپ سرکار بہت اچھے اور عمدہ ہدایتکار ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے کیونکہ میں ان کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکی ہوں جب میں ماڈل تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم ’’ایلا میں اداکارہ کاجول کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے چین ہیں کیونکہ وہ بہت زبردست اور عمدہ اداکارہ ہیں جس میں وہ ایلا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

نیہا دھوپیا فلم’’ایلا‘‘ میں ڈرامہ انسٹرکٹر کا کردار ادا کریں گیجس کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع کریں گی۔ فلم کی کہانی آنند گاندھی کے گجراتی پلے ’’بیٹا کاگڑو‘‘ سے ماخوذ ہے۔

مزید : کلچر