’’ریڈ ‘‘ اچھے مواد پر مبنی فلم ہے،ایلیانا ڈی کروز

’’ریڈ ‘‘ اچھے مواد پر مبنی فلم ہے،ایلیانا ڈی کروز
’’ریڈ ‘‘ اچھے مواد پر مبنی فلم ہے،ایلیانا ڈی کروز

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ فلم ’’ریڈ ‘‘ اچھے مواد پر مبنی فلم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ میں فلم ’’ریڈ ‘‘میں 80 کی دہائی پر مبنی منفرد اور دلچسپ کردار ادا کررہی ہوں، فلم ’’ریڈ ‘‘ میں ہدایتکار راج کمار گپتا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ زبردست ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی اچھے مواد پر مبنی ہے اور لوگ اچھے مواد پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ فلم میں اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کے ساتھ اجے دیوگن ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس آفیسر کامرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ سوربھ شکلا بھی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی کرپشن اور انکم ٹیکس چھاپوں سے متعلق ہے۔ فلم رواں سال16 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر