ایف ایم 93 سے عالمی یوم کینسر پر خصوصی پروگرام نشر
لاہور(فلم رپورٹر)ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان لاہور نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی پروگرام نشر کیا جس کے میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر جبکہ مہمان پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد چیئرمین انکالوجی سوسائٹی آف پاکستان تھے جن کا اس موقع پرکہناتھا کہ تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے سے 15 اقسام کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے اور کینسر کا بہترین طریقہ علاج سرجری کے ذریعے ممکن ہے جس کے باعث مرض کی شدت میں 60فیصد کمی لائی جاسکتی ہے۔
اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کا بروقت علاج کرلیا جائے تو لیور کینسر کا خاتمہ ممکن ہے ۔کینسر کے جدید علاج ہائی ٹیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے باعث مرض کی شدت اور دورانیہ کو دنوں میں کم کیا جاسکتا ہے