جونی ضیاد کا گیت ’’شراب چیز ہی ایسی ہے‘‘ریلیز

جونی ضیاد کا گیت ’’شراب چیز ہی ایسی ہے‘‘ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر)اپنی سالگرہ کے موقعے پر گلوکار جونی ضیاد نے اپنا پہلاکور ’’شراب چیز ہی ایسی ہے‘‘ریلیز کیا جو ایک مشہور گلوگار پنکج اُدھاس نے سب سے پہلے گایا تھا۔میڈیا کانسیپٹ اور یونیورسل میوزک نے جونی ضیاد کو اس گانے کا لائسنس دیا ہے کہ وہ اس مشہور غزل کو اپنی جادوئی آواز میں پیش کر سکے ۔مشہور اداکارہ اور ماڈل ، ماریہ واسطی جونی ضیاد کے ساتھ ساتھ اس گانے کی ویڈیومیں نمایاں ہے۔

اس موقعے پرجونی ضیادنے کہاکہ میں نے اپنے مرحوم والد کی خواہش پر اس غز ل سے اپنے میوزک کیریئر کاآغاز کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس گانے کے ڈائریکٹر اورپروڈیوسراومیما تاج اور کارلوس نورونہا تھے۔

مزید : کلچر