ارمینا خان نے پانچ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی

ارمینا خان نے پانچ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی
ارمینا خان نے پانچ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ارمینا خان نے پانچ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف پروڈیوسرز نے ارمینا خان کو اپنی فلموں میں کام کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا مسترد کردیں جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں ان فلموں کی کہانیاں اور کردار پسند نہیں تھے. ارمیناخان ان دنوں’’شیردل’’ کے نام سے بنائی جانے والی فلم میں میکال ذوالفقار کی دوست کا کردار کررہی ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ سکرپٹ پڑھتے ہی میں اس میں کام کا فیصلہ کرلیا۔یہ فلم پاکستان ایئر فورس کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے .اس بارے میں ارمینا خان نے بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں فلم میں فائٹر پائلٹ کا کردار کررہی ہوں۔
میں اس لڑکی کا کردار کررہی ہوں جسے میکال پسند کرتا ہے جو فائٹر پائلٹ ہے۔ارمینا خان نے مزید کہا کہ میں فلموں کی تعداد بڑھانے کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ان دنوں ہم ٹی وی سے آن ایئر ڈرامہ سیریل’’دلدل’’ میں مظلوم لڑکی کا میرا کردار بہت پسند کیا جارہا ہے۔پاکستان میں ماورا حسین،عروہ،کبریٰ خان، بلال سعید،ہمایوں سعید،زاہد احمد اور سمیع خان نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

مزید :

کلچر -