صوابی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی

صوابی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی

صوابی سے نمائندے سلیم علی زئی کے مطابقضلع صوابی کی سیاست میں ڈرمائی تبدیلی پیدا ہوئی ہے صوابی قومی محاذ کے مرکزی چیئرمین و ایم پی اے بابر سلیم ہزاروں ساتھیوں اور گروپ سمیت چار فروری کے جلسہ پشاور میں باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے عام انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں ضلع صوابی کی سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز کررہی ہیں صوابی قومی محاذ کے مرکزی چیئرمین و ایم پی اے بابر سلیم خان کے سیاسی پلٹاؤ نے ضلع صوابی کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے صوابی سے ایم پی اے شیراز خان ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ، صوبائی نائب صدر شیراز باچا اور حاجی دلدار ، سجاد کی قیادت میں صوابی سے آٹھ سو گاڑیوں کا قافلہ جس میں آٹھ ہزار کے قریب لوگ موجود تھے ایک بڑے جلوس کی شکل میں پشاور کے جلسے میں پہنچا اس سلسلے میں مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر و ایم پی اے حاجی شیراز خان ، ایم پی اے جمشید مہمند صوبائی نائب صدرشیراز باچہ کی قیادت میں ایم پی اے بابر سلیم کے ڈیرہ مانیری گئے اور ان کو باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی بابر سلیم نے پاکستان مسلم لیگ کے جرگے کو قبول کیا ایم پی اے حاجی شیراز خان ،ایم پی اے جمشید مہمند نے اپنے جرگہ سابق ضلعی صدر افتخار خان ایڈوکیٹ، حاجی سجاد خان ،شیراز اکرم باچہ،عبدالاحد ، فضل احد باچہ مسلم لیگ کے ضلعی کونسلران جان زیب خان ، یاسر زمان ، بزرگ سیاسی شخصیت جان بھادر خان ، حاجی درویش خان ، ربنواز خان ، شاہ سید اور دیگر راہنماؤں و تحصیل عہدیدروں سمیت حجرہ مانیری میں گئے تھے اورحلقہ کے عوام نے مسلم لیگ میں شمولیت ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر و ایم پی اے شیراز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بابر سلیم کی شمولیت سے صوابی میں پارٹی مزید مضبوط ہو جائیگی اور ہماری خواہش ہے کہ ہر اس شخص کو پارٹی میں شاملی کرنے کی دعوت دیں جو صاف و شفاف سیاست کرتا ہو اور علاقہ کی ترقی اور اپنے اقدار پر کاربند ہوبزرگ سیاست دان و سابق ایم پی اے حاجی جان بھادر خان نے کہا کہ بابر سلیم کی شمولیت سے صوابی میں مسلم لیگ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ پانے میں کامیاب ہوجائے گی اس موقع پر صوابی قومی محاذ کے مرکزی عہدیدار تحصیل ناظم واحد شاہ ، حشمت خان اور یونین کونسلوں کے تنظیمی عہدیاران موجود تھے واضح رہے کہ اس سے قبل انجنیئر امیر مقام ایم پی اے جمشید مہمند ، رحمت سلام خٹک نے بھی صوابی کا دورہ کیا اور بابر سلیم کے ڈیرے میں ان کو مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی ضلع صوابی پاکستان مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت علمائے اسلام ، جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیوں نے اپنے کارکنوں کو متحرک کردیا ہے تاہم بابر سلیم کی مسلم لیگ میں شمولیت کے ہر جگہ چرچے اور بحث چل رہی ہے سابق امیدوار و مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی دلدار خان کو پہلے ہی اعتماد میں ضلعی صدر شیراز خان نے لیا ہے جب کہ بابر سلیم کو پارٹی میں لانے کیلئے صوبائی صدر امیر مقام اور ایم پی اے جمشید مہمند کی کاوشیں بھی شامل ہیں ۔

اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے پی کے 35سکندر عرفان پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی گئی ہے انہوں نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ضلع صوابی 2018کے انتخابات میں فتح کرنے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ضلع صوابی کے پے درپے دورے شروع کئے ہیں جس میں کئی اہم شخصیات ترکئی گروپ سے توڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں یعقوبی یارحسین ڈاگہ میدان میں حیدر ہوتی کے کامیاب جلسے نے مخالفین کو خاصا پریشان کیا ہے ادھر تحصیل رزڑ میں پی ٹی آئی کے بانی اور نظریاتی کارکنوں نے ترکئی گروپ کے خلاف صف بندیا ں منظم کردیں اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے سپیکر کے پی کے اسد قیصر کے ہمراہ تحصیل ٹوپی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بادہ ڈیم اور تحصیل ٹوپی بلڈنگ کا افتتاح کیا لیکن جلسہ مینئی میں وزیر اعلی کی طرف سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو غلیظ گالیاں دینے پر مقامی ایم پی اے نے ایک پریس کانفرس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف اسمبلی کی فلور پر تحریک التوا پیش کرنے کا اعلان کیا ایم پی اے شیراز خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے دورہ مینئی میں پولیس کو نازیبا گالیاں دے کر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی توہین کی سابق ایم پی اے سرفراز جدون کا دعویٰ ہے کہ بادہ ڈیم اے این پی دور میں منظور ہوئے تھے جب کہ سابق وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی نے واضح کیا کہ تحصیل ٹوپی کی منظوری اور بلڈنگ کی تعمیر ان کے دور میں مکمل ہوئی اب پرویز خٹک اپنے نام کی تختی لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں پانچ فروری یوم کشمیر کے حوالے سے ضلع صوابی میں جے یو اائی ف جماعت اسلامی نے ریلی نکالی۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔

مزید : ایڈیشن 1