ٹینس رینکنگ، رافیل مینز اور کیرولین وزنا ئیکی ویمنز میں سرفہرست

ٹینس رینکنگ، رافیل مینز اور کیرولین وزنا ئیکی ویمنز میں سرفہرست

پیرس (نیٹ نیوز) رافیل نڈال اور کیرولین وزنائیکی انٹرنیشنل ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جرمنی کی جولیا جارجز 2 درجے ترقی کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں۔ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، مینز سنگلز میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال بدستور سرفہرست ہیں، ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، وہ نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھیننے سے 155 پوائنٹس کی دوری پر ہیں، کروشین کھلاڑی مرین کلچ تیسرے، بلغاریہ کے گریگور دمترف چوتھے، جرمنی کی الیگزینڈر زیوریف پانچویں نمبر پر موجود ہیں، پبلو کارینو بسٹا دسویں نمبر پر برقرار ہیں، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی پہلے نمبر پر براجمان ہیں، سیمونا ہالپ دوسرے، ایلینا سوتیلانا تیسرے، گربائن مگوروزا چوتھے اور کیرولینا پلسکووا پانچویں نمبر پر ہیں، جرمن کھلاڑی جولیا جارجز 2 درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...