ویسٹ انڈیز پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ میچ کی میزبانی کریگا

ویسٹ انڈیز پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ میچ کی میزبانی کریگا

کنگسٹن (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز رواں برس جون میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، کالی آندھی اور سری لنکا کے درمیان تاریخی میچ 23 جون سے بارباڈوس میں شروع ہو گا۔ آئی لینڈرز 10 برسوں بعد کیریبیئن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار 2008ء میں ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی جو کہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ اعلان کردہ شیڈول کے تحت سری لنکن ٹیم 30 مئی کو دو روزہ ٹور میچ دے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی، اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جون تک ٹرینیڈاڈ، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا 23 سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ کالی آندھی کا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تجربہ مایوس کن رہا اور اسے کھیلے گئے دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر جاندار انداز سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی