جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین تیسرا ون ڈے آج ہو گا

جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین تیسرا ون ڈے آج ہو گا

کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز) جنوبی افریقااور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو چھ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم کو انجریز نے گھیر لیا ہے، سٹار بلے باز ڈی ویلیئرز فٹنس مسائل کے باعث ابتدائی ون ڈے میچز سے باہر ہو گئے تھے، پروٹیز کو دوسرا دھچکا اس وقت لگا جب کپتان فاف ڈوپلیسی جو کہ پہلے ون ڈے کے دوران انگلی کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے، دوسرے ون ڈے کے بعد بھی جنوبی افریقہ کو بری خبر کا سامنا کرنا پڑا جب وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک بھی انجری مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری چار میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔ تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ کوہلی الیون فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 3-0 برتری کے خواہاں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی